ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / لنگایت فرقہ کو الگ مذہب کا درجہ دینے کی مانگ، بی جے پی اور آر ایس ایس کے پیروں تلے زمین کھسکنے لگی

لنگایت فرقہ کو الگ مذہب کا درجہ دینے کی مانگ، بی جے پی اور آر ایس ایس کے پیروں تلے زمین کھسکنے لگی

Thu, 27 Jul 2017 21:48:37    S.O. News Service

بنگلورو:27؍/ جولائی(ایس او  نیوز) ریاست میں لنگایت طبقے کو الگ مذہب کا درجہ دینے کے مطالبے سے پریشان آر ایس ایس نے مطالبہ کیا ہے کہ اس تنازعہ کو سلجھانے کیلئے ایک غیر سیاسی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ آر ایس ایس کی طرف سے ریاستی حکومت کے موقف کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ لنگایت طبقہ کو علیحدہ مذہب کا درجہ دینے کا مطالبہ درست نہیں۔ ریاستی حکومت اس معاملے میں جلد بازی نہ کرے، بلکہ اس طبقے کے مٹھوں سے مشورہ کے بعد فیصلہ کرے۔ لنگایت طبقہ کے بڑے مٹھوں کی طرف سے اس طبقے کو الگ مذہب کا درجہ دینے کی پرزور مانگ کے ساتھ ہی جہاں ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے یہ بیان دے دیا کہ لنگایت الگ مذہب نہیں، بلکہ ہندو مذہب کا حصہ ہے تو دوسری طرف ریاستی بی جے پی کی باقی قیادت اس معاملے میں بٹ گئی ہے۔ بی جے پی نے طے کیا ہے کہ اس معاملے میں اب وہ غیر جانبدارانہ موقف اپنائے گی۔ بتایاجاتاہے کہ لنگایت طبقے کو علیحدہ مذہب کا درجہ دینے کیلئے اگر ریاستی حکومت کی طرف سے مرکزی حکومت کو سفارش روانہ کی گئی تو قانوناً مرکز کو اسے تسلیم کرنا پڑے گا۔ اس صورتحال سے خوفزدہ آر ایس ایس نے ریاستی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ کوئی بھی سفارش روانہ کرنے سے پہلے ایک بار پھر مذہبی رہنماؤں کے ساتھ تبادلۂ خیال کرے۔ اب تک کسی مٹھ کے سربراہ کی طرف سے حکومت سے سفارش نہیں کی گئی ہے کہ لنگایت طبقے کو علیحدہ مذہب کا درجہ دیا جائے، لیکن اس معاملے پر بیان بازی کافی زیادہ ہورہی ہے۔ 


Share: